ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی ، ہائی سپیڈ کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر ، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی، مٹی کے تیل کی قیمت 178 روپے 27 پیسے مقرر ہوگئی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اٹھ روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا، وزارت خزانہ نے قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
