پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،عمر ایوب  کی بطور وزیر اعظم امیدوارکیلئے حمایت مانگ لی

پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،عمر ایوب  کی بطور وزیر اعظم امیدوارکیلئے حمایت مانگ لی

(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی وفد  نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اورعمر ایوب  کی بطور وزیر اعظم امیدوارکیلئے حمایت مانگ لی۔

پی ٹی آئی وفد  نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ جے یو آئی کی جانب سے حافظ حمد اللہ اور ضیاء الرحمن نے وفد کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطا بق ملاقات میں حالیہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   پی ٹی آئی وفد نے بانی چیئرمین کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا، پی ٹی آئی وفد  نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور اپوزیشن میں ساتھ چلنے کی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے عمر ایوب کی بطور وزیر اعظم امیدوار کے لئے بھی حمایت مانگ لی۔

Watch Live Public News