لاہور میں ہلکی بارش سےموسم خوشگوار،شہریوں نےپارکس کا رُخ کرلیا

لاہور میں ہلکی بارش سےموسم خوشگوار،شہریوں نےپارکس کا رُخ کرلیا
کیپشن: لاہور میں ہلکی بارش سےموسم خوشگوار،شہریوں نےپارکس کا رُخ کرلیا

ویب ڈیسک: طویل انتظار کے بعدبالآخر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی صبح ہلکی بارش ہوئی جب کہ دیگر علاقوں سے بوندا باندی کی اطلاع دی گئی جس سے ہوا میں نمی بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مال روڈ، جیل روڈ، صدر چکر، گلبرگ، زمان پارک، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، مغل پورہ، اچھرہ، مسلم ٹاؤن، مزنگ، چوبرجی، یتیم خانہ، ٹھوکر اور شملہ پہاڑی میں ہلکی ہوا کے ساتھ دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔

  محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب کراچی کا موسم تبدیل ہوگیا ہے، رات کو ہلکی سردی کے بعد دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پنجاب کے اضلاع بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان میں بھی موسم سرد رہے گا جبکہ ان اضلاع میں دھند کا بھی امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے  تاہم بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم چترال، دیر اور گردونواح کے چند مقامات پر بارش و برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہےگا،خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا،چترال،سوات،دیراور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے اور خیبرپختونخوا کے چند بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برفباری کابھی امکان ہے جبکہ شہر پشاور کاکم سے کم درجہ حرارت 12جبکہ ذیادہ سے ذیادہ 24ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کا نمی کا تناسب 33فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے،کالام اورکرم میں درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔شانگلہ،تورغر،ایبٹ آباداوربٹگرام میں درجہ حرات منفی ایک تک آگیا۔

گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات مقامات پر بارش و برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News