(ویب ڈیسک ) ریلوے حکام کے مطابق خاتون لا ہور کی رہائشی ہے لاہور سے راولپنڈی جارہی تھی۔ خاتون اپنی بھانجی اور چھوٹے بھائی کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عوام ایکسپریس 13 گجرات ریلوے اسٹیشن پر رکی تو خاتون کھانا لینے اسٹیشن پر اتری۔ ٹرین کی روانگی کے وقت چلتی ٹرین پر خاتون سوار ہونے لگی تو پاؤں پھسلنے سے ریلوے ٹریک پر جا گری ۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ شور مچنے پر ٹرین کی ایمرجنسی بریک لگائی گئی مگر خاتون ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہو چکی تھی ۔جابحق ہونے والی خاتون کے ورثاء سے رابطہ ہو چکا ہے۔