(ویب ڈیسک ) پاکستان نے سری لنکا کو ساف فٹسال چیمپئن شپ میں شکست دیدی۔
انٹرنیشنل وویمن فٹسال میں پاکستان کی پہلی فتح، پاکستان وویمنز فٹسال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان نے سری لنکا کو ساف فٹسال چیمپئن شپ میں شکست دیدی۔
پاکستان وویمن ٹیم نے میچ 2-3گول سے جیتا۔ازوا چوہدری نے میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلی جیت اپنے نام کی۔
خیال رہے کہ ساف وویمن فٹسال چیمپئن شپ کے مقابلے تھائی لینڈ میں جاری ہیں۔