پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے اہم رہنما متحرک، بانی کارکنوں سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے اہم رہنما متحرک، بانی کارکنوں سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان
کیپشن: پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے اہم رہنما متحرک، بانی کارکنوں سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پارٹی کے نظریاتی، مخلص اور دیرینہ کارکنوں سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اکبر ایس بابر کے مطابق اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے فاؤنڈر ممبرز امین ذکی، رانا سہیل، رانا جلیل اور حنیف راجپوت سمیت دیگر بانی کارکنوں کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

گزشتہ روز اپنے بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ جس جماعت کا قیام ملک کو سیاسی اور دیگر "قبضہ مافیا" سے نجات دلانے کے مقصد کے لیے عمل میں لایا گیا تھا، وہ آج خود سیاسی قبضے کا شکار ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کارکن پارٹی کے نظریاتی تشخص اور بنیادی مقاصد کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Watch Live Public News