ویب ڈیسک: پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 26 ڈالر پر پہنچ گیا۔