ڈاکٹر رضوان کو ہارٹ اٹیک کیسے ہوا؟ سپریم کورٹ نوٹس لے

ڈاکٹر رضوان کو ہارٹ اٹیک کیسے ہوا؟ سپریم کورٹ نوٹس لے
فیصل آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے آفیسر ڈاکٹررضوان کوہارٹ اٹیک کیسےہوا،سپریم کورٹ کوازخودنوٹس لیناچاہیے۔ فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فیصل آبادکےلوگوں کاجنون دیکھ کراللہ کاشکراداکرتاہوں، میں نیاپاکستان بنتےدیکھ رہاہوں، سنا ہے فیصل آباد میں نہیں کسانوں کے پاس ڈیزل کی کمی ہے، 2018میں فیصل آبادمیں ٹیکسٹائل کی صنعت بندہورہی تھی، ہم نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے ہر قسم کی سہولت دی،ٹیکسٹائل انڈسٹری نےملک کو ریکارڈ ایکسپورٹس دیں،فیصل آباد کی ترقی کا مطلب پاکستان کی ترقی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سازش پاکستان کے خلاف امریکا میں تیار ہوئی، یہاں کے میر صادق اور میر جعفر نے اس سازش کو کامیاب کیا، اب مہنگائی بڑھ رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے،اب کوئی مہنگائی کا رونا نہیں رو رہا، مرغی کی قیمت دگنی ہو گئی کیونکہ حمزہ شہبازپولٹری کاکاروبار کرتاہے،میں نےسناتھاراناثنااللہ نےصرف18قتل کیےلیکن اب پتہ چلاکہ22قتل کیےہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ غدار اور چور ہیں، جدھرجائیں گےان کیخلاف نعرےلگیں گے،ان کی حکومت میں تب تک وزارت نہیں ملتی جب تک کوئی جرم نہ کیا ہو،آصف زرداری سب سےبڑاڈاکوہےجوگاڈفادر بن کر بیٹھا ہے، بھگوڑا، مفرور اور قانون سے بھاگا ہوا لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی لیکن ہم اس سے بھی نکل گئے،ہم نے اپنے لوگوں کو بھی بچایا اور اپنی معیشت کو بھی بچایا۔پاکستان میں جب حکومت جاتی ہےتولوگ مٹھائیاں بانٹتےہیں،میری حکومت ختم کی گئی تولوگ سڑکوں پرنکل آئے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ چند دن پہلے پتہ چلا ہے کہ بند کمروں میں میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، یہ سوچا جا رہا ہے کہ عمران خان کو کیسے ختم کریں، ایک ویڈیوریکارڈکی ہےاس میں سازش کرنےوالےہرایک بندےکانام لیاہے، لیاقت علی خان کےقتل میں کون ملوث تھا آج تک پتہ نہیں چلا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سیکریٹری نےپاکستانی سفیرکوبلاکردھمکی دی کہ عمران خان کونکالو، کہاگیااگرعمران خان کو نہیں نکالوگےتوپاکستان کومشکل کاسامناکرناپڑےگا۔امپورٹڈحکومت کوکسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،دنیامیں ایک مثال دیں جہاں وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پرکیسزہوں اوروہ ملک پرمسلط ہوں، ان کاملک پرمسلط ہوناہم سب کی توہین ہے،میر جعفر اورمیر صادق کی وجہ سے چوروں کی حکومت مسلط کی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے کیخلاف سو موٹو ایکشن لے لیا گیاجیسےہم نےکوئی بڑاجرم کیاہو،ڈاکٹررضوان کوہارٹ اٹیک کیسےہوا،سپریم کورٹ کوازخودنوٹس لیناچاہیے، اب ایک اورافسراصغرکوبھی ہارٹ اٹیک ہوگیاہے، ایک زہرکابتاوَں گاجوکھانےمیں ڈال دیں توانسان کوہارٹ اٹیک ہوجاتاہے،سپریم کورٹ ڈاکٹررضوان کی موت کی تحقیقات کرائے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگرمجھےکچھ ہواتوقوم نےمجھےانصاف دلاناہے، جن جن کےنام لئے ہیں آپ نےایک ایک کوانصاف کےکٹہرےمیں کھڑاکرناہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی اس پارٹی کوووٹ نہ دیں جن کے لیڈروں کے پیسے ملک سے باہر پڑے ہوں،جن کا پیسہ ملک سے باہر ہو گا وہ کبھی آپ کے مفادات کی حفاظت نہیں کر سکے گا، جب بلاول امریکیوں کوملنے جائے گا تو انہیں پہلے سے معلوم ہو گا کہ ان کی دولت کہاں پڑی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ شہباز شریف کا بڑا بھائی فوج کو گالیاں دیتا ہے،شہباز شریف کو جہاں بوٹ نظر آئیں پالش کرنا شروع کر دیتا ہے، شہباز شریف یہ بھی نہیں دیکھتا کہ بوٹ کس کے ہیں۔یہ اب امریکیوں سے پیسہ مانگیں گے،کہیں گے خدا کے واسطے پیسہ دیدو نہیں تو عمران خان واپس آجائے گا،امریکہ ہندوستان کو کچھ نہیں کہتا کیونکہ وہ آزاد ملک ہے، امریکہ نےہمیں غلام بنایا ہوا ہے، ہم نے امریکہ کی غلامی کو کبھی قبول نہیں کرنا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔