معرکہ بنیان مرصوص:بہاولپور کے شہریوں کا افواج پاکستان کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین

معرکہ بنیان مرصوص:بہاولپور کے شہریوں کا افواج پاکستان کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین
کیپشن: معرکہ بنیان مرصوص:بہاولپور کے شہریوں کا افواج پاکستان کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین

ویب ڈیسک: بہاولپور کے شہریوں کی بڑی تعداد فوجی جوانوں کے استقبال کیلئے سڑکوں پر امڈ آئی۔

تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان کا بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب پر عوام کا جذبہ دیدنی ہے۔غیور شہریوں نے افواج پاکستان کے جوانوں پر گل پاشی کی اور ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘کے نعرے بلند کئے۔ شہریوں، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے فوجی جوانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے  اور بہادری کو سلام پیش کیا۔

اس موقع پر ایک مثالی قومی یکجہتی دیکھنے میں آئی،  ہر فرد نے  فوجی جوانوں سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

بہاولپور کے شہریوں کا  کہنا تھا کہ’’ پاک فوج نے وطن کا دفاع کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے‘‘۔

شہریوں کو کہنا ہے کہ ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Watch Live Public News