آئی سی سی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

آئی سی سی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
کیپشن: آئی سی سی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کے فائنل کے لیے ریکارڈ 5.76 ملین ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، جو کہ سابقہ دونوں ایڈیشنز کے مقابلے میں دوگنی ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز، لندن میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فاتح اور رنرز اپ ٹیموں کے لیے بڑی رقم

چیمپئن ٹیم کو 3.6 ملین ڈالرز انعامی رقم دی جائے گی، جبکہ
رنرز اپ ٹیم کو 2.16 ملین ڈالرز ملیں گے۔
یا درہے کہ پچھلے ایڈیشن میں فاتح کو 1.6 ملین اور رنرز اپ کو 8 لاکھ ڈالرز دیے گئے تھے۔

دیگر ٹیموں کو بھی حصہ ملے گا

بھارت، جو پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر رہا، کو 14 لاکھ 40 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ، چوتھے نمبر پر رہتے ہوئے 12 لاکھ ڈالرز کا حق دار ٹھہرا۔

پاکستان سب سے آخری نمبر پر

بدقسمتی سے پاکستانی ٹیم اس ایڈیشن میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواں اور آخری نمبر حاصل کر سکی، جس پر اسے صرف 4 لاکھ 80 ہزار ڈالرز انعامی رقم دی جائے گی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔