امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کے خلاف بڑا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کے خلاف بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: مودی سرکار کے جنگی جنون نے  بھارتی معیشت کو داؤ پر لگا دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی کے سی ای او کو بھارت میں سرمایہ کاری کرنے پر خبردار کر دیا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آپ کی 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بھارت میں ڈوب جائے گی، بھارت آپ کو معاشی طور پر بدحالی کی جانب گامزن کردے گا۔

  امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی ناکام تجارتی پالیسیوں کے باعث بھارت دوسرے ممالک پر زیادہ ٹیرف عائد کرتا ہے، بھارت کی ٹیرف پالیسیوں نے امریکی کمپنیوں کو مسلسل نقصان پہنچایا ہے۔

امریکی صدر نے بھارت پر دوبارہ اعتماد کرنے سے بھی انکار کر دیا، ٹرمپ نے بھارت کو کھلی تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’وہ اپنا بوجھ خود اٹھائے‘‘

تجزیہ نگارؤں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار امریکی سرمایہ کاری کا موقع کھو رہی ہے جو  بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی علامت ہے۔

Watch Live Public News