پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ میدان آج سجے گا

پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ میدان آج سجے گا
لاہور: (ویب ڈیسک) آج صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف اور سپیکر چودھری پرویز الٰہی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا، جس میں صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ وزارت اعلیٰ کیلئے چوھری پرویز الٰہی تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے متفقہ امیدوار ہیں۔ جبکہ وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض ارکان کی تعداد 21 ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے 5 ارکان اپنی جماعت سے ناراض ہیں۔ وزیراعلیٰ بننے کیلئے امیدواروں کو 186 ووٹ درکار ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے۔ موجودہ اسمبلی میں تحریک انصاف کے 183 جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی کل تعداد 166 ہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10، پیپلز پارٹی کے 7 ا جبکہ ایوان میں اس وقت آزاد ارکان کی تعداد 4 ہے اور راہ حق پارٹی کا ایک رکن ہے۔ دونوں امیدواروں کی جانب سے اپنی اپنی جیت کے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے 189 جبکہ حمزہ شہباز شریف نے 200 سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔