ویب ڈیسک: وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے مون سون کی شدت کے باعث پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزری جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے حکام کا کہنا تھا کہ آفات سے متاثرہ علاقوں میں عوامی تحفظ کے لیے سیاحتی پابندیاں نافذ کی جائیں، متعلقہ اداروں کو سیاحتی سرگرمیوں پر فوری اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔
مون سون اسپیلز کے دوران خطرناک علاقوں میں عوامی آمدورفت محدود کی جائے،ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 کے تحت سیاحتی پابندیاں نافذ کی جا سکتی ہیں۔
عوام سے گزارش ہے کہ متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں، سیاحتی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔