عالمی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی دفاعی برتری کے خود ساختہ بیانیہ کا پردہ چاک کردیا

عالمی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی دفاعی برتری کے خود ساختہ بیانیہ کا پردہ چاک کردیا
کیپشن: عالمی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی دفاعی برتری کے خود ساختہ بیانیہ کا پردہ چاک کردیا

ویب ڈیسک: عالمی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی دفاعی برتری کے خود ساختہ بیانیہ کا پردہ چاک کردیا۔ عالمی منظرنامے پر انتہا پسند مودی حکومت اور شکست خوردہ بھارتی فوج کی نام نہاد ساکھ  کی قلعی کھل گئی۔ معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز  شکست  بھارتی فضائیہ کیلئے مستقل ڈراؤنا خواب بن گئی۔

برطانیہ کے دفاعی جریدے "کِی ایرومیگزین" کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق  پاکستان اور بھارت کی 52 منٹ فضائی جنگ  میں  بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے نمبر BS001 ، BS021 ، BS022 اور BS027  تھے۔ بھارت ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کیااور بھارتی پائلٹس بے بس ثابت ہوئے ۔ بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4 رافیل ، مگ 29 ، ایس یو 30 اور   ہیرون ڈرون شامل ہیں۔ 10 مئی کو JF-17C بلاک-3 نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام S-400 کو ناکارہ بنا کر تباہ کیا۔  پاکستانی فضائیہ نے برنالا میں واقع بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم  کو تباہ کر کے بھارتی فضائیہ کو ایک اور شدید دھچکا پہنچایا۔

 پاکستانی سائبر یونٹس نے   بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا۔

رپورٹ کے مطابق  یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات کو یکجا کر کے مؤثر کارروائی کی۔

 بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بلومبرگ  کو دیے گئے انٹرویو  میں بھارتی طیاروں کی تباہی تسلیم کی تھی۔ اس سے قبل  پا کستانی فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں بھی بھارتی مگ 21 مار گرایاتھا۔ نام نہاد پیشہ ورانہ مہارت، مہنگے ہتھیاروں اور کھوکھلے دعوؤں پر قائم بھارتی فضائیہ کی حقیقت دنیا کےسامنےبے نقاب ہو چکی ہے۔

Watch Live Public News