پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7.32 روپے کااضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7.32 روپے کااضافہ
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7.32 روپے کااضافہ

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News