صارفین نے سرفراز اگر تنقید کی تو شاہین کو سینئرز کی عزت کرنے کے لیے بھی کہا۔ معاملہ یہ تھا کہ گیند جب ہیلمٹ پر لگی تو کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ سرفراز باؤنسر نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔سرفراز نے کہا کیا تھا، اس حقیقت کو جانے بغیر سوشل میڈیا صارفین نے محاذ کھڑا کر رکھا ہے۔A heated moment between Sarfaraz Ahmed & Shaheen Shah Afridi after Shaheen bowled a bouncer to Sarfaraz! in todays Quetta vs Lahore match.
— Rizwan Ali (@RizAlisays) June 15, 2021
PSL 2021#LQvQG#QGvLQ#QGvLQ pic.twitter.com/KRNK3dWE7K
ابو ظہبی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن تمام تر مشکلات کو عبور کرنے کے بعد کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر کے درمیان ہونے والے میچ میں اس وقت گرما گرمی ہو گئی جب لاہور قلندر کے شاہین شاہ آفریدی نے باؤنسر مارا تو گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد نے ہاتھ کا اشارہ کیا۔ہاتھ کے اشارہ کا مطلب تھا کہ ٹھنڈ رکھو۔ اس پر شاہین شاہ آفریدی اور سرفراز احمد میں گرمی سردی دیکھنے میں آئی۔ یہ گرمی سردی ابو ظہبی کے سٹیڈیم سے نکل کر سوشل میڈیا تک جا پہنچی۔ صارفین میں صف آرائی شروع ہو گئی۔ کچھ لوگ سرفراز کے حق میں آ گئے جبکہ بعض نے شاہین کو سپورٹ کیا۔