اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما اعظم سواتی کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کے لیے درخواست پر عدالت نے ان کا مزید 1 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت کی جانب سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو اعظم سواتی کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، عدالت سے حکم ملنے کے بعد ایف آئی اے اہلکار اعظم سواتی کو لے کر عدالت سے روانہ ہو گئے۔ قبل ازیں ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو 1 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پراسیکیوشن کے وکیل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا ٹوئٹ پڑھ کر عدالت میں سنایا اور عدالت سے اعظم سواتی کے 14 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی بعد ازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا کو کچھ دیر بعد سنا دیا گیا۔