ویب ڈیسک: بھارت میں زور پکڑتی علیحدگی کی تحریکوں نے مودی سرکار کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا۔ سفاک مودی کے آمرانہ ہتھکنڈوں کیخلاف لداخ کے عوام نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق ایپکس باڈی لیہہ اورکارگل ڈیموکریٹک الائنس کا لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ برقرار ۔ لداخ کی مقامی قیادت نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وزارت داخلہ اور انتظامیہ اس غلطی فہمی سے باہر آ جائے کہ لداخ میں حالات معمول پرہیں۔
مقامی رہنما نے کہا کہ لداخ میں ایک بار پھر بھرپور مارچ نکالا جائے گا ، لداخ کے عوام انصاف اور آئینی حقوق کی فراہمی تک خاموش نہیں رہیں گے۔ آمر مودی کی حکومت دھمکیوں اور دیگر غیر قانونی ہتھکنڈوں کو استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں، گولیاں اورجیل بھیجنے کی دھمکیاں لداخ کے عوام کو خاموش نہیں کرسکتیں۔
دی وائر کے مطابق سونم وانگچک سمیت تمام گرفتار افراد کی رہائی اورلداخ کی چھٹے شیڈول میں شمولیت مطالبات میں شامل۔ لیہہ میں احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔