چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت، افغان طالبان کے جھوٹے دعوے بے نقاب

چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت، افغان طالبان کے جھوٹے دعوے بے نقاب

(ویب ڈیسک ) چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت، افغان طالبان کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق   آئی جی ایف سی (نارتھ) نے  چمن سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا،  جس کا مقصد موجودہ آپریشنل حالات کا جائزہ لینا اور ٹروپس کو شاباش دینا تھا۔

تصویر  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باب دوستی پاکستان کی جانب اپنی مکمل اصل حالت میں موجود ہے ۔  گزشتہ روز افغان طالبان ریجیم کے سرکاری ترجمان نے باب دوستی کو تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ   در حقیقت افغانستان کی جانب کا  گیٹ افغان طالبان نے  خود بارودی مواد کے ذریعہ تباہ کرکے ڈرامہ رچایا ، افغان طالبان مذہب کا لبادہ اوڑھ کر جھوٹے پروپیگنڈا کے ذریعے منافرت پھیلا رہے ہیں۔

Watch Live Public News