گیس کی کمی، کے الیکٹرک نے غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی

گیس کی کمی، کے الیکٹرک نے غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی
کراچی (پبلک نیوز) گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی۔ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی دن میں تین بار ایک ایک گھنٹے کے لیے لوڈ شیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ فیڈرز کو لوڈ غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ شیدول میں شامل کر لیا گیا۔ لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ تین سے چھ گھنٹے اور سات سے نو گھنٹے کر دیا گیا۔ شہر میں شدید گرمی اور حبس میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ ایس ایس جی سی گیس کی فراہمی بہتر ہونے کے باوجود شہر میں اضافی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس جی سی کی جانب سے 170 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ کے الیکٹرک ان کی معمول کی گیس کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مطلوبہ گیس ملنے کے بعد بھی کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس مطلوبہ ڈیمانڈ کے مطابق بجلی پیدا کرنے میں ناکام ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔