کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف کیس، حاضری معافی کی درخواست، فیصلہ محفوظ

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف کیس، حاضری معافی کی درخواست، فیصلہ محفوظ
مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑا،کار سرکار میں مداخلت کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے کیس پر سماعت کی. تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن ریٹائر صفدر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے کیپٹن ریٹائر صفدر کی حاضری معافی کی درخواست سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ جبکہ آئندہ سماعت پر دوبارہ گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔ عدالت میں کیپٹن ریٹائر صفدر کے وکیل کی جانب سے معافی کی درخواست جمع کرائی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے موکل اسلام آباد میں مریم نواز کی عدالت پیشی کیلئے گے ہوئے ہیں، شہر سے باہر ہونے کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کیپٹن ریٹائر صفدرکی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے. خیال رہے کہ اس کیس میں کیپٹن ریٹائر صفدر کے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔