عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں اہم پیشرفت

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں اہم پیشرفت
اسلام آباد: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی. ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ یہ معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوا دیا جائے ۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق خود حکومت نے تحقیقات کروائیں تو انتقامی کاروائی کا الزام لگ جانا ہے۔ اس لیے نیب یا ایف آئی اے تحقیقات کریں ان کو سب ریکارڈ اور شواہد فراہم کردیے جائیں ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جلد یہ کیس نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کرینگے ۔ اس سے قبل ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں ہر چیز قانون کے مطابق ہوگی۔ ادھر مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا تھا کہ توشہ خانہ سے گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے،جو بنی گالہ سے برآمد کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔