امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، چینی کمپنیاں اور آئل ٹینکرز نشانے پر

 امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، چینی کمپنیاں اور آئل ٹینکرز نشانے پر
کیپشن: امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، چینی کمپنیاں اور آئل ٹینکرز نشانے پر

ویب ڈیسک: امریکا نے ایران پر معاشی دباؤ بڑھاتے ہوئے ایرانی تیل خریدنے والی کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدامات ان اداروں کے خلاف کیے گئے ہیں جو ایرانی خام تیل کی خریداری میں ملوث ہیں، جن میں چین کی کئی آزاد آئل ریفائنریز شامل ہیں۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان چینی کمپنیوں نے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کا ایرانی تیل خریدا ہے۔ یاد رہے کہ چین ایران کا سب سے بڑا خریدار ہے اور وہ امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا۔

چین اور ایران کے درمیان زیادہ تر تجارت امریکی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں ہوتی ہے، جس سے امریکا کی پابندیوں کے اثرات کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ چند روز قبل بھی واشنگٹن نے ایرانی تیل کی غیر قانونی فروخت روکنے کے لیے نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔

Watch Live Public News