پنجاب میں منشیات اور ناقص ادویات کے خلاف سخت کارروائی، نئی ڈرگ کورٹس کا قیام متوقع

پنجاب میں منشیات اور ناقص ادویات کے خلاف سخت کارروائی، نئی ڈرگ کورٹس کا قیام متوقع
کیپشن: پنجاب میں منشیات اور ناقص ادویات کے خلاف سخت کارروائی، نئی ڈرگ کورٹس کا قیام متوقع

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے صوبے میں منشیات اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار کی روک تھام کے لیے ڈرگ کورٹس کو نئے طرز پر تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ایک نیا بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

بل کے متن کے مطابق، ڈرگ کورٹس اب ایک سیشن جج اور دو ماہرین پر مشتمل ٹریبونل کی شکل میں کام کریں گی۔ سیشن جج کی نامزدگی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تین سال کے لیے کریں گے، جبکہ 15 سالہ تجربہ رکھنے والے دو ماہرین کو پنجاب حکومت نامزد کرے گی۔

بل میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کے لیے تینوں ارکان کی موجودگی لازمی ہو گی۔ اس اقدام کا مقصد ڈرگ کورٹس کو ماحولیاتی اور لیبر کورٹس کی طرز پر خودمختار اور مؤثر بنانا ہے، تاکہ ادویات کے معیار، غیرقانونی تجارت، اور طبی استعمال سے متعلق مقدمات کو ماہرین کی مدد سے جلد نمٹایا جا سکے۔

بل کو پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے، جو آئندہ دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Watch Live Public News