ویب ڈیسک: لبنان میں جنگ بندی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دیا.
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے پیش نظر آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کے باقی عرصے کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی ہے۔
عراقچی نے کہا کہ جہازیں پہلے سے اعلان شدہ مربوط (کوآرڈینیٹڈ) راستے پر سفر کریں گی، جس کا تعین پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران نے کیا ہے۔
In line with the ceasefire in Lebanon, the passage for all commercial vessels through Strait of Hormuz is declared completely open for the remaining period of ceasefire, on the coordinated route as already announced by Ports and Maritime Organisation of the Islamic Rep. of Iran.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 17, 2026
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہونے کا اعلان کیا تھا۔