(ویب ڈیسک ) 16 سالہ آمنہ شگری نے 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کر لی۔
آمنہ نے یہ کارنامہ ساتھی کوہ پیما محبوب علی کے ہمراہ انجام دیا۔ چوٹی سر کرنے کے بعد آمنہ شگری نے قومی سبز ہلالی پرچم وہاں لہرایا۔
آمنہ شگری شگر کی پہلی خاتون بن گئی جنہوں نے 7 ہزار میٹر بلند چوٹی سر کی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آمنہ شگری 6000 میٹر بلند خسر گنگ چوٹی بھی سر کر چکی ہیں۔آمنہ کےٹو ایکسپیڈیشن ٹیم کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔
آمنہ شگری کا کہنا ہے کہ میری یہ کامیابی پاکستان کے نام کرنا چاہتی ہوں، دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کےٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرانا میرا خواب ہے۔