شاہنواز دھانی نے آپریشن کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فینز کو دعا کی اپیل کرتے ہوئے یہ بتایا کہ میرے ہاتھ کی انگلی کا آپریشن ہوگیا ہے، تمام افراد سے دعاؤں کی درخواست ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ میں پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے مانیٹر کیا ہے ، آپریشن کے دوران ڈاکٹر نجیب میرے ساتھ موجود رہے میں ان کا شکر گزار رہوں گا ۔ خیال رہے کہ کرکٹر شاہنواز دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کے سبب پی ایس ایل سے آؤٹ ہوگئے تھے، ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے ۔Ready to get my Pinky finger operated . Prayers needed from everyone. I am very thankful to PCB's Cheif Medical Officer Dr Najeeb Soomroo for monitoring me, and physically being present with me during this operation & taking best care of me. ???????? pic.twitter.com/SnJasZOJjV
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) February 16, 2023
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آپریشن ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں کرکٹر شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی کی سرجری کردی گئی ہے ۔