ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیر اعلٰی پنجاب کی امیدوار مریم نواز کو نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ساتھ پولیس کے 4 سکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا، مریم نواز کو 2 بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئی،مریم نوازکو وزیراعلیٰ کی سیکورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی،جاتی امرا پر بھی سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نوازکو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سے ہی مریم نواز نے پنجاب حکومت کے بیوروکریٹس اور سیکریٹریز سے صوبے کے حوالے سے میٹنگ بھی کر چکی ہیں۔
جبکہ روایتی طور پر جب اکثریت لینے والی جماعت کے وزیر اعلیٰ نامزد کرتی ہے تو نگراں حکومت سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔