ویب ڈیسک: افغانستان کی وزارتِ تعمیرات عامہ نے تصدیق کی ہے کہ کابل میں آج پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک اہم سہ فریقی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں ازبکستان-افغانستان-پاکستان (UAP) ریلوے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
خراسان ڈائریز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام کے مطابق اجلاس میں تینوں ممالک کے ریلوے حکام بھی شریک ہوں گے، جب کہ اس موقع پر UAP ریلوے کے سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر باقاعدہ دستخط بھی کیے جائیں گے۔
ALERT:
— The Khorasan Diary (@khorasandiary) July 17, 2025
Kabul Hosts Trilateral Meeting on UAP Railway Project
Afghanistan’s Ministry of Public Works has confirmed that Kabul is hosting a trilateral meeting today between the foreign ministers of Afghanistan, Pakistan, and Uzbekistan to discuss the…
پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستانی وفد افغان حکام سے ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کرے گا۔
UAP ریلوے ایک اسٹریٹجک منصوبہ ہے جس کا مقصد ازبکستان کو افغانستان کے راستے پاکستان سے جوڑنا ہے، تاکہ وسطی ایشیا کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہو سکے۔
اجلاس کے دوران پاکستانی وفد کی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ، مولوی امیر خان متقی سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں منصوبے سے متعلق آئندہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔