پنجاب حکومت نے 4 ماہ کیلئے چینی کی ایکس مل، پرچون  کی قیمتوں کا تعین کردیا

پنجاب حکومت نے 4 ماہ کیلئے چینی کی ایکس مل، پرچون  کی قیمتوں کا تعین کردیا

(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت کی جانب سے 4 ماہ کیلئے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا۔

چینی کے بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر حکومت پنجاب کا اقدام، 4 ماہ کیلئے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا۔  ڈی جی فوڈ/کین کمشنر پنجاب  نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  15 جولائی سے 14 اگست تک ایکس مل قیمت 165 روپے ، پرچون 173 روپے فی کلو فروخت ہوگی، 15 اگست سے 14 ستمبر تک ایکس مل قیمت 167 روپے ، پرچون 175 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  15 ستمبر سے 14 اکتوبر تک ایکس مل قیمت 169 روپے ، پرچون 177 روپے فی کلو فروخت ہوگی، 15 اکتوبر سے ایکس مل قیمت 171 روپے ، پرچون 179 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔

Watch Live Public News