نئی دہلی(پبلک نیوز) بھارت میں 1 روز کے دوران کووڈ 19 کے 28 ہزار 903 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ایک روز میں مزید 188 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، اس کے علاوہ بھارت میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار 734 ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈٰیا کے مطابق کورونا میں اتنا زیادہ اضافہ 13 دسمبر کے بعد گزشتہ روز دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ بھارت میں کورونا کے متاثر مریضوں کی تعداد امریکا اور برازیل کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ بھارتی ریاست مہاشٹرا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔