سوات: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، مکرم نامی دہشت گرد ہلاک

سوات: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، مکرم نامی دہشت گرد ہلاک
پبلک نیوز: سوات میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جس میں فائرنگ کے تبادلہ ہوا، اس دوران مکرم نامی دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کانجو کے علاقہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 راہگیر بھی شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹی ٹی پی سوات سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سکیوریٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگرد سکول منہدم کرنے، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔