ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے رکن فرحان احمد کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عبہر گل نے فرحان احمد کی اہلیہ آمنہ فرحان کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں پنجاب پولیس ،ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ 13 مارچ کو انٹیلیجنس اداروں اور پولیس اہلکاروں نے گھر میں داخل ہوکر شوہر کو زبردستی اغوا کیا گیا،شوہر کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ شوہر کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔