شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی دتہ خیل میں کارروائی،6خوارج جہنم واصل

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی دتہ خیل میں کارروائی،6خوارج جہنم واصل
کیپشن: شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی دتہ خیل میں کارروائی،6خوارج جہنم واصل

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ٹنگ کلی( دتہ خیل) میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز کو مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں۔ سکیورٹی فورسز نے اطلاعات کے پیش نظر 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی۔ 

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر کو سکیورٹی فورسز نے ان دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد جہنم واصل جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی  یہ کارروائی علاقے میں امن دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے۔ عوام اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔ گزشتہ چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم واصل کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت عوام اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز اور مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، انشاء اللہ

Watch Live Public News