ٹک ٹاکر رومیسا سعید روڈ حادثے میں زخمی ہونے کے بعد دوران علاج انتقال کر گئیں

ٹک ٹاکر رومیسا سعید روڈ حادثے میں زخمی ہونے کے بعد دوران علاج انتقال کر گئیں

(ویب ڈیسک )   ماڈل و ٹک ٹاکر رومیسا سعید روڈ حادثے میں زخمی ہونے کے بعد دوران علاج انتقال کر گئیں ہیں ۔

پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ماڈل رومیسا سعید چند دن قبل پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد 17 اکتوبر کو انتقال کر گئیں۔

رومیسا سعید نے لاہور، کراچی اور دیگر شہروں میں ہونے والے کئی فیشن شوز میں شرکت کی تھی، اور فیشن ماہرین انہیں مستقبل کی سپر ماڈل کے طور پر دیکھ رہے تھے۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی سرگرم تھیں اور نوجوانوں میں مقبول تھیں۔

نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق، چند روز قبل فیصل آباد کے قریب ایک سڑک حادثے میں وہ شدید زخمی ہوئیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ کئی دن زیرِ علاج رہنے کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ان کی نمازِ جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی، اور تدفین ننکانہ صاحب کے ایک مقامی قبرستان میں کی گئی۔ 

رومیسا کے انتقال پر شوبز اور فیشن انڈسٹری کی شخصیات نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے، جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔

Watch Live Public News