الیکشن کمیشن نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے خط میں لکھے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا صدر عارف علوی کے خط کے جواب میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بارے میں بے حسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں ہیں ، صدر پاکستان کی جانب سے ایسے الفاظ پر افسوس اور مایوسی ہوئی ہے ۔ خط کے جواب میں یہ کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے ۔ جواب میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور من و عن عمل کرتا ہے ۔ ادارے نے صدر مملکت کی طرف سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں الیکشن کمیشن ارکان اور اعلیٰ حکام ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہو گے ۔ خیال رہے کہ ایوان صدر میں اجلاس پیر کے روز دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے ۔