ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمیبیا کو 102 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی اور سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت 200 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پوری ٹیم 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے اپنی سب سے بڑی فتح حاصل کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ قومی ٹیم نے ورلڈ کپ کے اس فارمیٹ میں 100 سے زائد رنز کے فرق سے میچ جیتا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کی سب سے بڑی فتح 84 رنز کی تھی، جب 2014 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 84 رنز سے شکست دی گئی تھی۔
قومی ٹیم کی اس بڑی جیت کو ٹورنامنٹ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔