ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 8 مرحلے میں تین اہم میچز کھیلے گی۔
سپر 8 مرحلے میں قومی ٹیم کا پہلا مقابلہ ہفتے کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ اس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 24 فروری کو آمنے سامنے آئیں گی، جبکہ گرین شرٹس 28 فروری کو میزبان سری لنکا کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
سپر 8 کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں، جہاں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے سخت مقابلے متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ پاکستان کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
میچ میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور کی اور انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نمیبیا کی جانب سے لورین اسٹین کیمپ 23 اور الیگزینڈر 20 رنز بنا سکے، جبکہ آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے چار وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔