وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست واپس لے لی

وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست واپس لے لی
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست پر اِن چیمبر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ رضوان عباسی چیمبر میں پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منسوخی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل نے درخواست میں اپنے جرم کو دہرایا ہے، شہباز گل کے خلاف نیا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے متعلقہ فورم پر درخواست دی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔