ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکۂ حق اور افواجِ پاکستان سے متعلق بیان سامنے آیا ہے، جس پر سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نورین نیازی نے ایک انٹرویو کے دوران معرکۂ حق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کے کردار پر تنقید کی اور مختلف دعوے کیے۔ نورین نیازی نے الزام عائد کیا کہ " معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان گٹھ جوڑ تھا"۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان کے خلاف کارروائی سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔
ان کے بیان پر سیاسی اور عوامی حلقوں میں مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نورین نیازی اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی سے متعلق سیاسی معاملات پر اپنے بیانات دیتی رہی ہیں۔