اسلام آباد: (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے شب برات کے موقع پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ ہم پر رحم فرمائے اور ہمیں امن اور خوشحالی دے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ قوم اور امتِ مسلمہ کو شبِ برات مبارک! اللہ پاک ہم پر رحم فرمائیں اور ہمیں امن و خوشحالی سے نوازیں، آمین۔ خیال رہے کہ شب برات کا مطلب مغفرت یا کفارہ کی رات ہے۔ اس کا اسلامی کیلنڈر کے آٹھویں مہینے یعنی شعبان المعظم کی 14 اور 15 ویں رات کے درمیان اہتمام کیا جاتا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1504701815660724241?s=20&t=izJani8eXrQDEM7xgK9Qew اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ ’شب‘ فارسی کا لفظ ہے، جس کے معنی رات کے ہے۔ جب کہ عربی میں ’برات‘ کا مطلب نجات اور بخشش ہے۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اس رات اللہ تعالیٰ لوگوں کے آنے والے سال کی قسمت کو لکھتا ہے۔ اس دنیا لوگ دعاووں اور ذکر و تلاوت قرآن کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ لہٰذا وہ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان کے اور ان کے فوت شدہ والدین اور عزیز واقارب کے تمام گناہوں کو معاف فرمائے اور انھیں جہنم سے نجات عطا کرے۔