پاکستان کا عید الفطر کے موقع پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ 

پاکستان کا عید الفطر کے موقع پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک) پاکستان  نے عید الفطر کے موقع پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ  کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روک دیا گیا،عیدالفطر اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن میں عارضی وقفہ کیا گیا۔ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ نے عارضی طور پر افغان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن روکنے  کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ وقفہ آج رات سے 23 اور 24 مارچ کی رات تک لاگو ہو گا، پاکستان نے نیک نیتی اور اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ سرحد پار سے کسی بھی حملے یا دہشت گردی کی صورت میں آپریشن غضب للحق شدت کے ساتھ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Watch Live Public News