سپریم کورٹ کے فیصلے نے عثمان بزدار کیلئے امید جگا دی

سپریم کورٹ کے فیصلے نے عثمان بزدار کیلئے امید جگا دی
سپریم کورٹ کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان سے ملاقات کرکے صوبہ پنجاب کی نئی سیاسی صورتحال پر ان کو بریفنگ دیں گے۔ دوسری جانب اتحادی حکومت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں ممکنہ سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں اتحادیوں نے ہر فیصلے میں حکومت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اتحادی رہنماؤں نے معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کے سخت فیصلوں پرساتھ دینےکی یقین دہانی بھی کرائی۔ ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے مشورہ دیا کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے، معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کو فوری حتمی شکل دی جائے۔ اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ معیشت کےاستحکام کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اتحادیوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کےساتھ ہیں، ہر فیصلے میں ساتھ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری قانونی رائے لی جائے اور آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات جلد مکمل کی جائیں۔ اجلاس میں گفتگو کی گئی کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکے بعد پنجاب میں ممکنہ سیاسی بحران سے نمٹنے کو تیار ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔