رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی غیر اخلاقی گفتگو، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی غیر اخلاقی گفتگو، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
کیپشن: رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

ویب ڈیسک:  معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ دونوں شخصیات اپنے ماضی کے تنازعات کے باعث پہلے ہی خبروں میں رہ چکی ہیں۔

رجب بٹ، جو پاکستان میں قانونی مقدمات کے بعد برطانیہ منتقل ہو چکے ہیں، اور سامعہ حجاب، جو دبئی میں مقیم ہیں اور اپنے سابق منگیتر کے خلاف اغوا کے مقدمے میں شہرت حاصل کر چکی ہیں، حال ہی میں ایک مشترکہ ویڈیو میں نظر آئے۔ اس ویڈیو میں رجب بٹ نے سامعہ حجاب کے جسم سے متعلق نامناسب تبصرے کیے، جس کا سامعہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا۔ رجب بٹ نے کہا کہ سامعہ کا جسم بہت خوبصورت ہے، جس پر سامعہ نے جواب دیا کہ ان کا پیٹ باہر نکلا ہوا ہے اور انہیں جم جانا پڑے گا۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے اسے غیر اخلاقی اور خاندانی اقدار کے خلاف قرار دیا۔ کئی افراد نے کہا کہ ایسے تبصرے شادیوں کے لیے بری مثال ہیں، اور سوشل میڈیا پر اس بحث نے ایک بار پھر انفلوئنسرز کے رویوں اور اخلاقی حدود کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Watch Live Public News