ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، عدالت نے پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کردیے جب کہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
عدالت نے متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا کیس بھی سامنے آیا۔