اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا کے مہلک وار مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 73 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اس وقت ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 437 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 73مریض جاں بحق ہو گئے ہیں ٗ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 5152افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد اب ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7لاکھ 61 ہزار 437 ہو گئی ہے، ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ62ہزار 845مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ٗ کورونا سے تاحال16316موات ہو چکی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں60,162ٹیسٹ کئے گئے۔