پی ڈی ایم کا موجودہ ملکی حالات پر پالیسی بیان جاری

پی ڈی ایم کا موجودہ ملکی حالات پر پالیسی بیان جاری

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کالعدم کے احتجاج اور حکومت کی مظاہرین کے حوالے سے حکمت عملی پر پالیسی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے پالیسی بیان جاری کیا۔ جس میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے ناموس رسالت ہر مسلمان کے عقیدہ کا بنیادی جزو ہے۔ کوئی مسلمان اس پر کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ حالیہ چند دنوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات ہر پاکستانی کے لیے باعث تشویش اور افسوس ہیں۔

مزید کہا گیا کہ پی ڈی ایم ہر قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ملک میں امن وامان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی واضح ہوچکی ہے۔ حکومتی ناکامی کی وجہ سے شہریوں اور امن وامان نافذ کرنے والے اہلکاروں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ 2017 میں بھی اسی طرح کے پرتشدد واقعات ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں اس معاملہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا۔

پی ڈی ایم کی جانب سے زور دیا گیا کہ پاکستان میں امن اس وقت ہی قائم ہوسکتا ہے اگر اسے آئین اور عوامی خواہشات کے مطابق چلایا جائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔