عمران خان کا سوشل میڈیا پر قوم سے براہ راست گفتگو کا فیصلہ

عمران خان کا سوشل میڈیا پر قوم سے براہ راست گفتگو کا فیصلہ
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کل رات سوشل میڈیا پر قوم سے براہِ راست گفتگو کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو تیاریوں کی باضابطہ ہدایت کردی گئی ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے زیرِصدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں 21 اپریل کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں جماعت کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ حماد اظہر، منزہ حسن، عثمان ڈار اور فرخ حبیب کی جانب سے تاریخی جلسے سے قبل بڑی ریلیوں کے انعقاد پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین تحریک انصاف نےذمہ داران کو قافلوں کے ہمراہ بروقت جلسہ گاہ پہنچنے کی خصوصی ہدایات کیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، کسی ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ عوام کرتے ہیں،سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کو قبول کیا گیا تو آئندہ کوئی سربراہِ حکومت بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کی جسارت نہیں کرے گا۔ عمران خان نے کہا کہ پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کیلئے یکجا اور متحرک ہے،21 اپریل کو مینارِ پاکستان کے تاریخی مقام سے پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کا اعلان کریں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔