ویب ڈیسک: گوگل نے اپنے کروم ویب براؤزر میں نئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سرچ فیچرز متعارف کرائے ہیں تاکہ ریسرچ اور ٹیبز سوئچنگ کا عمل آسان ہو جائے۔
کمپنی نے AI موڈ کو اپ گریڈ کیا ہے اور تین نئے فیچرز سب سے پہلے امریکا میں دستیاب ہوں گے:
1. سائیڈ بائی سائیڈ سرچ: صارفین ویب پیجز کو AI موڈ میں سائیڈ بائی سائیڈ ویو میں دیکھ سکیں گے، تاکہ ملتی جلتی سائٹس کا جائزہ لے سکیں اور AI سے سوالات پوچھ سکیں۔
2. تمام ٹیبز میں سرچ: کسی بھی ٹیب کو منتخب کرکے نئے ٹیب یا AI موڈ کے پلس مینیو میں سرچ شامل کی جا سکتی ہے۔ یہ فیچر متعدد ٹیبز، تصاویر اور فائلز (جیسے PDF) میں سرچ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
3. ملٹی ان پٹ فیچر: صارفین مختلف ٹولز جیسےCanva تک رسائی حاصل کر کے AI موڈ میں تصاویر ایڈٹ یا نئی تصاویر تخلیق کر سکتے ہیں۔