(ویب ڈیسک ) پاکستان کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس اچانک متاثر ہوگئی، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ویب سائٹس کی بندش اور انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے عالمی پلیٹ فارم ’ ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ (Down Detector) کے مطابق پی ٹی سی ایل صارفین نے ملک کے مختلف حصوں سے سروس میں تعطل کی شکایات درج کرائی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، کراچی ، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں ۔جہاں صارفین کو سست رفتار، مکمل ڈس کنکشن کا سامنا ہے۔
تاحال پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ تعطل کی وجوہات یا بحالی کے وقت سے متعلق کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
سوشل میڈیا پر بھی صارفین کا طنز و مزاح جاری ہے اور ساتھ میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کمپنی فوری طور پر سروس بحال کرے۔
آج پھر پی ٹی سی ایل نیٹ بند ۔۔ آج کیا تکلیف ہوئی ہے؟
— Fiaz Mahmood (@FiazMahmood) August 19, 2025
????????ملک کے مختلف علاقوں میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ۔ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا۔فیس بک ،ایکس ،دیگر سوشل میڈیا پلیٹ پر صارفین کی رسائی مشکل۔ پی ٹی سی ایل کی سست رفتار کے باعث آنلائن بزنس سے جڑے افراد مشکل کا شکار۔ صارفین کی پی ٹی سی ایل کی ہیلپ لائن…
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) August 19, 2025
لگتا ہے پی ٹی سی ایل کیبل کے قریب شارک آگئی????#PTCL
— I. Hussain (@SKTSocialMedia) August 19, 2025
پی ٹی سی ایل کی ہیلپ لائن پر کال کرنے والوں کو جواب مل رہا کہ ہمارا تو اپنا سائیکل چُکیا گیا ھے ????
— Muzamil (@khaak_zaada11) August 19, 2025
پی ٹی سی ایل کا زونگ سے رابطہ
— Muzamil (@khaak_zaada11) August 19, 2025
ایک رات کے لیے ھاٹ سپاٹ دینے کی درخواست
اپنا اپنا پی ٹی سی ایل کنیکشن پھینک دیں آپ کو چاروں طرف سے شارک اور بارشوں نے گھیر لیا ہے
— Kamran Yousaf (@smilling_me) August 19, 2025
خیال رہے کہ پی ٹی سی ایل پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہے، جس کے متاثر ہونے سے لاکھوں صارفین متاثر ہوتے ہیں، خصوصاً وہ افراد جو گھریلو یا پیشہ ورانہ کاموں کے لیے انٹرنیٹ پر انحصار کرتے ہیں۔